ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے بھگوادہشت گردی کے نام پر ملک کو بدنام کیا، کانگریس صدر کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے: امیت شاہ

کانگریس نے بھگوادہشت گردی کے نام پر ملک کو بدنام کیا، کانگریس صدر کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے: امیت شاہ

Thu, 19 Apr 2018 00:42:55    S.O. News Service

بنگلورو،18اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے صدر امت شاہ نے کہاہے کہ بھگوادہشت گردی کے نام پر کانگریس نے لاکھوں سال پرانی ہندوتہذیب کو بدنام کیا ہے اور اسکے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔کرناٹک اسمبلی کے 12مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے پارٹی کی طرف سے مہم چلانے کے لئے دودن کے دورے پر یہاں آئے مسٹر شاہ نے آج یہاں شکتی کیندرکے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم ہندو تہذیب جو لاکھوں برسوں سے دنیا کو اخلاقی اقدار،امن اور تہذیب کی پیغام دیتی آئی ہے اس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کا گناہ کانگریس پارٹی نے کیا ہے اور اس کے لئے کانگریس صدر کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ کئی برسوں سے کانگریس دنیامیں بھگوادہشت گردی کے تعلق سے ملک کی شبیہ خراب کرنے میں مصروف ہے ۔انھوں نے کہا ،''راہل جی دہشت گردی کاکوئی مذہب نہین ہوتا اور اب کانگریس کہہ رہی ہے کہ اس نے اس لفظ کا استعمال نہیں کیا۔''کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا سمیت کئی لیڈروں کے بھگوادہشت گردی کا استعمال کرنے کے واضح ثبوت موجودہیں ۔مسٹرشاہ نے کہا کہ جب بی جے پی کے محض دوارکان پارلیمان تھے اس وقت سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی نے پارٹی پر طنزکیا تھا۔سابق وزیر اعظم نے کہا تھاکہ '''بی جے پی ہم دوہمارے دو میں یقین رکھتی ہے ۔'اس وقت بی جے پی لوک سبھامیں واضح اکثریت کے ساتھ حکومت چلارہی ہے ۔پارٹی کے 1600سے زیادہ ارکان اسمبلی اور 20ریاستوں میں حکومت ہے ۔اس کے علاوہ سبھی مقامی بلدیاتی اداروں اور میونسپل کارپوریشنوں میں ہم قابض ہیں ۔بی جے پی کا قیام دس ممبران کے ساتھ ہواتھا اور اب دنیامیں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے ۔پارٹی کے گیارہ کروڑ ممبران ہیں ۔


Share: